مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن (AEOI) کے سربراہ محمد اسلامی نے ان خیالات کا اظہار تہران میں گاما نائف ریڈیو سرجری کے جدید مرکز کی افتتاحی تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم ڈیوٹیریم ﴿بھاری ہائیڈروجن﴾ پر مبنی ادویات تیار کرنے کے مرکز میں تبدیل ہو جائیں گے جو کیمیاوی ادویات کی اچھی متبادل ہیں اور ان دوائیوں کے مقابلے میں کم جانبی اثرات رکھتی ہیں۔
محمد اسلامی نے مزید کہا کہ اے ای او آئی مقامی سپلائرز کو جدید ترین ادویات اور طبی آلات تیار کرنے کی کوششوں میں ان کی مدد کے لیے ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے اپریل 2021 میں وسطی ایران میں اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کی تنصیبات میں اپنے ڈیوٹیریم پروڈکشن یونٹ کا دوسرا مرحلہ شروع کیا۔
آپ کا تبصرہ